مشرق وسطی

بغداد میں داعش کے اسلحوں کے چار گودام برآمد

شیعہ نیوز:جیسے جیسے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی تاريخ قریب آتی جا رہی ہے، ویسے ویسے عراق میں داعش کی دہشتگردانہ سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔
بغداد کے شمالی علاقے طارمیہ کو داعش کے عناصر سے پاک کرنے کی کارروائی کے دوران رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے اسلحوں کے چار گودام کا پتہ لگا کر انہیں اپنی تحویل میں لے ليا۔
عین العراق ویب سائٹ کے مطابق، حشد الشعبی کی بارہویں بریگیڈ نے بم کو ناکارہ بنانے والی یونٹ کے تعاون سے بغداد میں جاری آپریشن کے پچیسویں دن طارمیہ علاقے میں اسلحوں کے ان گوداموں کا پتہ لگایا۔ یہ گودام زیر زمین بنائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے داعش کے دہشتگردوں نے صوبے کرکوک میں عراقی پولیس پر حملہ کیا تھا جس میں 13 پلیس اہلکار مارے گئے تھے۔
طارمیہ کو داعش کے عناصر سے پاک کرنے کے لئے 14 اگست کو آپریشن شروع ہوا تھا۔
عراق کے نیشنل سکیورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ سید الشہداء کے چہلم کے مدنظر سکورٹی فورسز اربعین سے ایک ہفتے پہلے خصوصی سکیورٹی انتظامات کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button