لبنان میں مغربی البقاع پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں چار افراد شہید
شیعہ نیوز: لبنان میں مغربی البقاع پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں چار لبنانی شہری شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد 120,000 اسرائیلی پناہ گاہوں میں چلے گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ مشرقی لبنان کی البقاع گورنری میں مغربی علاقے مشغرہ قصبے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں چار افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں صدیقین اور زوعتر الشرقیہ پر بمباری کی۔ ۔قابض فوج نے القلیلہ اور عین بعل قصبوں اور ملک کے جنوب میں یاطر، رشکانانیہ اور جبشیت قصبوں کے گردونواح پر بھی بمباری کی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کی ہر تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، حمدان
دریں اثنا اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کی صبح سے بالائی اور مغربی الجلیل کی طرف 60 کے قریب میزائل داغنے کی نگرانی کی ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ لبنان سے بالائی الجلیل کی طرف کم از کم 25 میزائلوں کی نگرانی کی گئی ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے آخری کھیپ میں 20 سے 30 کے درمیان میزائلوں کا پتہ چلا ہے۔
خیال ر ہے کہ 23 ستمبرکو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی حزب اللہ کی حمایت کے پس منظر میں لبنان کے خلاف اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع کردیا۔
لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے نتیجے میں 2,897 شہری شہید اور 13,150 زخمی ہوچکے ہیں۔ تقریباً 1.4 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں۔