
فلسطین کی حمایت، وینزویلا کی چار اہم شخصیات کو ’’نشانِ سمتِ درست تاریخ‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا
شیعہ نیوز:رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہای کے دفتر نے فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر آواز بلند کرنے اور عملی اقدامات کرنے پر وینزویلا کی چار سرکردہ سیاسی شخصیات کو ’’نشانِ سمتِ درست تاریخ‘‘ عطا کیا ہے۔
یہ اعزاز حال ہی میں ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف کے دورہ وینزویلا کے دوران پیش کیا گیا، جس کا اہتمام رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مزاحمتی محاذ کے حامیوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔
اعزاز وصول کرنے والے افراد میں درج ذیل افراد شامل ہیں:
1۔ وینزویلا کے وزیر ٹرانسپورٹ رامون بلاسکز جو فلسطین سے والہانہ وابستگی اور فلسطین کی حمایت میں تقریبات کے مؤثر منتظم ہیں اور عوامی سطح پر ’’وزیرِ فلسطین‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
2. وینزویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خورخه رودریگز جو مسئلہ فلسطینی کی ہمہ جہت حمایت کرنے کے علاوہ 2024 میں چار ضدفاشزم کانفرنسوں کے کامیاب انعقاد کے مرکزی منصوبہ ساز تھے۔
3۔ وینزویلا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر پیڈرو خوژے جو فلسطینی عوام کی حمایت میں عوامی اجتماعات اور بیداری کی سرگرمیوں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔
4. سابق وزیر خارجہ اور آلبا گروپ کے سربراہ خورخه آرسا جو عالمی فورمز پر فلسطینی موقف کی مؤثر ترجمانی کرتے ہیں اور فلسطین پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں فعال کردار کرتے ہیں۔
یہ اعزاز نہ صرف ان شخصیات کی فلسطینیوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا اعتراف ہے بلکہ عالمی سطح پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جاری مزاحمت کو خراج تحسین بھی ہے۔