پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی سے مزید 4 شیعہ جوان جبری طور پرلاپتہ کردیئے گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمران خان کے نئے پاکستان میں شیعہ عزاداروں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، سادہ لباس والوں نے مزید چار عزاداروں کو گھروں سے اغوا کر کے لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے سادہ لباس والوں نے 4شیعہ جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔ فیڈرل بی ایریا بلاک15سے سید عارف رضوی ، نارتھ ناظم آباد سے نجف عباس ، فیڈرل بی ایریا بلاک 20انچولی سے ابراراحمد رضوی اور تنویرعرف کاشف کو لاپتہ کیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق شیعہ عزادار ابرار احمد کے گھر پر سادہ لباس والوں نے حملہ کیا اور دروازے توڑ کر گھر میں موجود خواتین کو ہراساں بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے درجنوں شیعہ جوان کئی کئی سالوں سے جبری طور پر گمشدہ ہیں ، جن کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں جبکہ شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ کی جانب سے شیعہ عزاداروں کی رہائی کیلیے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button