مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فرانسیسی کمپنی کا داعش کی مالی امداد کرنے کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشہور فرانسیسی کمپنی کی جانب سے شام میں موجود عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی مالی امداد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی لافارژ (Lafarge) سیمنٹ فیکٹری شام میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کےلیےعالمی دہشتگردتنظیم داعش کی مالی امداد کر رہی ہے اور اسکی باقاعدہ خبر فرانس حکومت کو بھی دی ہے۔

مذکورہ فرنچ کمپنی پر داعش کو فنڈنگ اور جنگی جرائم میں حصہ جیسے الزامات موجود ہیں اور کہا جاتا ہے کہ لافارژ نے مالی فائدے کے لیے اس رابطے کی باقاعدہ خبر بھی دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اذان اور کلمے میں علی ولی اللہ اورخلیفتہ بلا فصل کی گواہی پاکستانی عدالت میں ثابت شدہ ہے

رپورٹ کے مطابق داعش کو پیسے دینے کی اطلاع کے باوجود فرانس کے خفیہ اداروں نے لافارژ کمپنی کو نہیں خبردار کیا اور نہ ہی کوئی وارننگ دی، جو خود جرم شمار ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ داعش نے مذکورہ فرنچ سیمنٹ کمپنی سے سیمنٹ حاصل کیا اور اسے خفیہ ٹونل اور اڈہ بنانے میں استعمال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button