اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

دادو، اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغريہ علم و عمل تحریک پاکستان دادو ڈویژن کے زیر اہتمام سندھ کے تعلقہ میہڑ کے دور افتادہ گاؤں ابو صمد لاشاری میں جاری صحت صفائی مہم کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماری سے متعلق آگہی دی گئی اور ساتھ ہی اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن اور اسکریننگ ٹیسٹ کا بندوبست مقامی ادارہ صحت کے تعاون کیا گیا۔

اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل ورکرز پیش پیش تھے۔ میڈیکل سیشن کے دوران مرکزی جنرل سیکرٹری اور مرکزی سیکریٹری گوٹھ محلہ سدھار نے بھی خصوصی شرکت کی اور مہمان ڈاکٹرز اور اسٹاف کو سندھی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اہل علاقہ نے اصغریہ کی کاوشوںکو سراہا اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں 200 کے قریب افراد کو ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کی گئی اور بچوں و خواتین کی اسکریننگ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button