مشرق وسطی

فرانسیسی صدر کی غزہ پر صیہونی رژیم کے حملوں کی مذمت

شیعہ نیوز: فرانس کے صدر نے اپنے دورہ مصر کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پیرس غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہے!

رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری حملوں کی مذمت کی ہے۔

میکرون گزشتہ روز قاہرہ کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شاباک کے سربراہ کی برطرفی کا اصل سبب “قطر گیٹ” ہے، یائیر لاپیڈ

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی پر موجودہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور غزہ کے باشندوں کی جبری نقل مکانی سے اتفاق نہیں کرتے اور ہم مغربی کنارے کے الحاق کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔”

انہوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی کا ذکر کیے بغیر مزید کہا: ہم جنگ بندی، حماس کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی اور مذاکرات کے فوری آغاز کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پیرس غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے، تاہم حماس کو غزہ میں کوئی کردار نہیں ملنا چاہیے!

انہوں نے غزہ اور پورے خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سفارت کاری کو واحد راہ حل قرار دیتے ہوئے امن کے لئے کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ فرانس غزہ کے خلاف صیہونی رژیم کی حمایت کرتا آیا ہے تاہم عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے اس ملک کے صدر نے مصر میں فلسطینیوں کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہائے!

دنیا یورپ کے اس دوہرے طرزعمل پر حیرت زدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button