
بوسنیا سے فلسطین تک، ایران مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے، عراقچی
شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بوسنیا ہرزیگووینا کے شہر سربرنیتسا میں نسل کشی کی 30ویں برسی کے موقع پر کہا کہ دنیا نے اس نسل کشی سے سبق نہیں سیکھا ہے۔
سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ سال، اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو "سربرنیتسا کی نسل کشی کا یادگار دن” قرار دیا تھا۔
وزیر خارجہ نے لکھا کہ اس دن، ان لوگوں کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے جنہوں نے اس خوفناک جرم میں مجرم کا ساتھ دیا یا پھر اپنی خاموشی سے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کا راستہ ہموار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری غزہ میں نسل کشی کا بس نظارہ دیکھنے میں مصروف ہے، بدرالدین الحوثی
وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ایران کی جانب سے اس دردناک واقعے کی 30ویں برسی کے موقع پر اس نسل کشی میں شہید ہونے والے بے گناہ انسانوں کو خراج عقیدت پیش اور ان کے لواحقین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے لکھا کہ اگر دنیا نے سربرنیتسا کی ٹریجیڈی سے سبق سیکھا ہوتا، تو آج ایک بار پھر غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کا مشاہدہ نہ کرتے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا؛ چاہے وہ بوسنیا ہرزیگووینا ہو یا پھر فلسطین۔