فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) درجنوں یہودی شرپسندوں کی پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شعبہ اسلامی اوقاف نے کہا کہ علی الصبح 67 صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اسکے صحن کے چکر لگاتے رہے اور مبینہ ٹیمپل ماونٹ پر معلومات حاصل کرتے رہے۔
صیہونی آباد کاروں نے مزید مسجد اقصیٰ کے محافظوں اور مسلمان عباد گزاروں سے جھڑپوں کی کوشش کے طور پر مسجد کے مشرقی علاقے میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے آنے والے فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھیں ہیں اور بہت سے لوگوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں سرحدی اور زرعی علاقوں پر فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کیسوفیم فوجی چوکی سے القرار قصبے کے سرحدی علاقے اور جنوبی غزہ میں خان یونس صوبے کے شمال میں زرعی علاقوں پر فائرنگ کی ۔
خوش قسمتی سے فائرنگ کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔