پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اھتمام فن اسٹریٹ لگائی گئی

شیعہ نیوز (کراچی) ملک کی علمی درسگاہ جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے زیر اھتمام ہفتہ طلبہ کی مناسبت سے فن اسٹریٹ لگائی گئی۔ اس موقع پر اس فن اسٹریٹ میں پیٹ شو سمیت مختلف اقسام کے کھانوں اور کیھلوں کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ فن اسٹریٹ میں جامعہ کراچی کے استاتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور آئی ایس او کے اس اقدام کو سراہا۔ شیعہ نیوز سے بات کرتے ہوئے آئی ایس او جامعہ کراچی کے صدر نے کہا کہ ہفتہ طلبہ میں جامعہ کراچی کے طلبہ تفریحی و تعلیمی پروگرامات منعقد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کے جامعہ کے 52 شعبہ جات میں شعبہ جاتی بروگرامز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طلبہ تنظیمیں بھی اس موقع پر طلبہ کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کرواتی ہیں، آئی ایس او نے بھی روان سال پہلی مرتبہ ایک فن میلے کا اہتمام کیا ہے جیسے کافی پذیرائی ملی ہے۔ فن میلے میں مسلسل ملی اور آئی ایس او کے نغمے اور تقریر کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button