مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں شہید سید حسن نصراللہ کی مجلس ترحیم

شیعہ نیوز: تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں مجاہد فی سبیل اللہ شہید سید حسن نصراللہ کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق آج تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے مجاہد فی سبیل اللہ شہید سید حسن نصراللہ ، اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ایران کے جنرل شہید نیل فروشان کی مجلس ترحیم رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منعقد ہوئی ۔

اس مجلس ترحیم میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العطمیٰ سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت اور قرآن خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے اور 10 ٹن امدادی کھیپ نے امداد کے حوالے سے لبنان کا محاصرہ توڑدیا

اس مجلس میں مرثیہ خواں حضرات نے شہید سید حسن نصراللہ کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور واقعہ عاشورا بیان کیا۔

مقررین اور مرثیہ خواں حضرات نے اس مجلس میں صیہونی حکومت کے جرائم کو یزید کے جرائم سے تشبیہ دی ۔

مجلس میں شرکا نے ، اٹھو وقت جہاد ہے، اور لعنت اللہ علی اسرائیل کے نعرے لگائے۔

اس مجلس ترحیم میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کی آمد کے بعد میثیم مطیعی نے مجلس پڑھی۔

مجلس ترحیم اذان ظہر کے بعد ختم ہوئی جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے خطبہ شروع کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button