پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بارکھان واقعہ میں مقتول ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد اسحاق کی نماز جنازہ امامبارگاہ ممتاز آباد میں ادا

مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بارکھان سانحے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو دردناک انجام تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے ان دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سخت فوجی آپیشن کا مطالبہ بھی کیا

شیعہ نیوز: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں علحیدگی پسند لسانی دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے 7 بس مسافروں میں سے دو کا تعلق ملتان اور لودھراں سے ہے۔ کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کے جن مسافروں کو گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں کیجانب سے لسانیت کی بنیاد پر نشاندہی کر کے دہشتگردی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل گیا تھا، ان میں سے دو مسافروں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

قتل ہونے والوں میں محمد اسحاق نامی شخص ملتان جبکہ اجمل لودھراں سے تعلق رکھتے ہیں، ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق موٹروے پولیس سے ریٹائر ڈی ایس پی تھے، جن کی میت آبائی شہر ملتان پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا، علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں مقتول کے جنازے میں شرکت کی، مقتول محمد اسحاق کی نماز جنازہ امام بارگاہ ممتاز آباد میں ادا کی گئی، مرحوم کے سوگواران میں بیوہ اور چھ بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا پاراچنار امدادی قافلے اور بارکھان بس حملوں پر اظہار تشویش

مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بارکھان سانحے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو دردناک انجام تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے ان دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سخت فوجی آپیشن کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button