دنیا

نائیجریا، شہید صدر رئیسی کی یاد میں مجلس ترحیم

شیعہ نیوز: نائیجریا میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق نائیجریا کے دوسرے بڑے شہر کانو میں شہید ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی بلندی درجات کے لئے مجلس ترحیم ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کے عظیم الشان تشییع جنازہ سے ثابت ہوا کہ ایرانی زندہ قوم ہے، آیت اللہ خامنہ ای

مجلس کے بعد شرکاء نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

اس سے پہلے نائیجریا کے صدر نے اپنے پیغام میں ایرانی صدر شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا تھا کہ حادثے کی خبر سے نہایت دکھ ہوا۔

انہوں نے ایرانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button