مشرق وسطی

صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ منگل کو تہران میں ہوگی

شیعہ نیوز: صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع جنازہ منگل کے روز ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اور مسلح افواج کے اعلی افسران اور سائنسدانوں کی تشییع جنازہ منگل کے روز تہران میں ہوگی۔

ادارہ برائے اسلامی تبلیغات تہران کے سربراہ حجت‌الاسلام سید محسن محمودی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے کمانڈروں، ایٹمی دانشوروں اور شہریوں کی عظیم اور تاریخی تشییع جنازہ منگل کے روز تہران میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عید غدیر کے موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام

انہوں نے کہا کہ صبح 8 بجے انقلاب اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک تشییع کی جائے گی جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ حجت‌الاسلام محمودی نے کہا کہ یقیناً، تہران کے انقلابی اور با بصیرت عوام ایک بار پھر تاریخ رقم کریں گے۔ وہ نہ صرف اپنے شہید کمانڈروں اور ایٹمی دانشوروں کے مقدس خون کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے بلکہ سپاہ پاسداران کی دلیر قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم نے مدافعانِ وطن نے ملک کے لئے اپنے خون کا عطیہ دیا۔ ان عظیم شہداء کی شہادت، اس جعلی صہیونی حکومت کے زوال کو مزید تیز کرے گی۔

انہوں نے صوبۂ تہران کے تمام دیندار شہریوں سے اپیل کی کہ اس فیصلہ کن اور تاریخی لمحے میں بھرپور شرکت کریں اور انقلاب اسلامی و رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی بیعت کی تجدید کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button