
صہیونی جارحیت کے شہداء کمانڈروں اور سائنس دانوں کی تشییع جنازہ ہفتہ کو ہوگی
شیعہ نیوز: صہیونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع جنازہ ہفتہ 28 جون کو ہوگی۔
صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرون اور جوہری سائنسدانوں کی تدفین کی رسومات بروز ہفتہ 28 جون کو تہران میں میں ادا کی جائیں گی، جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت سندھ نے محرم سے پہلے اپنی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے علامہ صادق جعفری
تبلیغات اسلامی کمیٹی تہران کے سربراہ حجت الاسلام سید محسن محمودی نے صحافیوں کو بتایا کہ 28 جون کو انقلاب اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک شہداء کی تشییع کی جائے گی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 28 جون کو جہاں ایک طرف آیت اللہ شہید بہشتی اور ان کے ۷۲ انقلابی رفقاء کی شہادت کی برسی ہے، وہیں اس مرتبہ یہ دن ان عظیم کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع سے جڑ رہا ہے جنہیں دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں میں شہید کیا گیا۔
حجت الاسلام محمودی نے کہا کہ اس دن محض سوگ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی غیرت، مزاحمت اور بصیرت کا عملی مظاہرہ ہو گا۔ تشییع اور جلوس جنازہ ایرانی قوم کی طاقت کی واضح جھلک ہوگا۔