مشرق وسطی
گالانت چلا گیا اور حماس باقی ہے، حماس رہنما سامی ابوزہری
شیعہ نیوز: حماس کے مرکزی رہنما سامی ابوزہری نے صیہونی وزیر جنگ کی برخاستگی پر کہا ہے کہ گالانت چلا گیا اور حماس اپنی جگہ باقی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما سامی ابوزہری نے منگل کی رات صیہونی وزیر جنگ گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ بالآخر نیتن یاہو نے گالانت کو برخاست کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے جنگ نہ کہو، یہ نسل کشی ہے، فرانسسکا البانیز
انھوں نے کہا کہ یواو گالانت نے بڑے تکبر کے ساتھ کہا تھا کہ حماس کو نابود کردے گا مگر وہ خود چلا گیا اور حماس باقی ہے۔
سامی ابو زہری نے کہا کہ حماس باقی رہے گی ۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی رات اپنے وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کرکے وزیر خارجہ یسرائیل کاتس کو وزیر جنگ نامزد کردیا ہے۔