سردیوں میں عوام کو گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، خواہش ہے کہ اورنج لائن بھی جلد مکمل ہو، لیکن خدشہ ہے وہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہو سکے، اورنج لائن کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاک فوج علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلیے تیار، آرمی چیف
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ذخائر کم ہو رہے ہیں، سردیوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ وقتی تکلیف ہے، کیونکہ گیس کے شپمنٹس آرہے ہیں، اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کہ غریب طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، ریلیف پالیسی بنائی جا رہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے صحت کارڈ صوبے کے شہریوں کو نہیں ملا، ٹارگٹڈ سبسڈی کارڈ سندھ میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔