پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام کوٹ ادو میں مبلغین امامیہ کا اجتماع

شیعہ نیوز: مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام کوٹ ادو میں مبلغین امامیہ کا اجتماع منعقد ہوا، ماہ مبارک رمضان کے استقبال کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں کوٹ ادو، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان اور خانیوال کے اضلاع سے سو سے زائد اراکین مجلس علماء امامیہ نے شرکت کی۔ مقررین نے ماہ مبارک رمضان کی فضیلت و اہمیت، ماہ مبارک میں تبلیغ کے مواقع، امامت و ولایت اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر مبلغین امامیہ سے گفتگو کی۔ مبلغین امامیہ کے اس اجتماع میں جامعہ الولایہ اسلام آباد کے فاضل مدرس اور ادارہ الباقر کے مدیر تربیت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی، الباقر مرکز مطالعات کے ڈائریکٹر فاضل محقق جناب سید ابن حسن بخاری، مجلس علماء امامیہ کے مدیر و منتظم مولانا چوہدری ضیغم عباس، فاضل مدرس مولانا جان علی حیدری اور فاضل عالم دین جناب حجت الاسلام والمسلمین قاضی نادر علوی نے خطاب کیا۔

ادارہ الباقر کے شعبہ تبلیغات (مجلس علماء امامیہ پاکستان) کے استقبال رمضان المبارک کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماعات جاری ہیں جن میں فاضل مدرسین، علمائے کرام و زعماء مبلغین امامیہ و آئمہ جمعہ و جماعت کی استعداد افزائی کی غرض سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔ سربراہ ادارہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی خصوصی کاوش اور دلچسپی سے منعقد ہونے والے مجلس علماء امامیہ کے ان سالانہ اجتماعات سے اب تک سینکڑوں مبلغین امامیہ مستفید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button