مشرق وسطی

غزہ: بیت لاہیہ کی ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری میں 19 شہری شہید

شیعہ نیوز: منگل کے روز غروب آفتاب کے بعد قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع شہر بیت لاہیہ کے ایک رہائشی مکان پر بمباری کی، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے فلسطینی شہریوں کی رہائش گاہ پر بمباری کی۔ واضح رہے کہ بیت لاھیہ شہر میں سلیم ابو مسلم مسجد کے قریب اللوح خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک آباد مکان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

نامہ نگار نے شہریوں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ "پرتشدد” فضائی بمباری کے نتیجے میں 19 شہری شہید اور درجنوں شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت، سلامتی کونسل میدان جنگ بن گیا

سول ڈیفنس نے کہا کہ "بیت لاہیہ میں ایک نیا قتل عام ہوا ہے جس کے بعد شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے کو مدد کے لیے بلایا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے شمالی غزہ کی گورنری میں کوئی شہری دفاع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی طبی خدمات ہیں”۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی صبح سے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بیت لاہیہ میں قابض فوج کی جانب سے کیا جانے والا یہ دوسرا قتل عام ہے جب کہ پہلے حملے کے نتیجے میں 93 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی ہے کہ بیت لاہیہ پراجیکٹ میں ابو نصر خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 گھروں اور رہائش پذیر تقریباً 150 بے گھر افراد پر مشتمل ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 93 شہری شہید اور 40 لاپتہ اور زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button