مشرق وسطی

غزہ:خان یونس پر اسرائیلی بمباری میں 3 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین شہری شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ مشرقی خان یونس میں آج صبح اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں لڑکا یوسف فہمی جمعہ قدائیہ شہید ہوگیا۔ اس کی عمر 17 سال تھی۔

بچہ احد محمد صباح بھی آج صبح خان یونس کے علاقے المواصی میں ایک ٹینٹ میں بے گھر افراد پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ، 24 گھنٹوں کے دوران 9 صہیونی فوجی ہلاک و زخمی

خان یونس کے قریب سمندر میں اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں کی فائرنگ سے ماہی گیر مصطفی حجازی صالح ال لحم کو گولی مار کر شہید کردیا۔ اس حملے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

خان یونس کے مغرب میں بے گھر افراد کی ایک ٹینٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں بارہ شہری زخمی ہوئے۔

قابض افواج نے حال ہی میں جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے خلاف اپنی جارحیت کو تیز کر دیا ہے، اور فوجی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں نہتے شہریوں کا ہولناک قتل عام ہوا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو غزہ پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے 2,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور تقریباً 4,500 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید والوں کی تعداد 51,495 اور 117,524 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button