غزہ: 4 دن میں 48 صہیونی فوجی جہنم واصل، 35 فوجی گاڑیاں تباہ
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کی شام ایک فوجی بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ القسام مجاہدین گذشتہ چار دنوں کے دوران 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور 35 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ ہمارے مجاہدین حملہ آور افواج کو میزائلوں اور بنکرشکن اوراینٹی پرسنل آلات سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے اور دشمن کے خلاف زیرو رینج سے حملے کیے۔
ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے مختلف مقامات پر گھات لگاکر صہیونی فورسز پر حملہ کرکے 35 بکتربند گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ حملوں کے دوران متعدد حملہ صہیونی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ کی دلدل میں پھنس گیا ہے، صہیونی ویب سائٹ
انہوں نے نشاندہی کی کہ دشمن کے فوجیوں کو نشانہ بنانے والی چھ سنائپر کارروائیوں کے علاوہ "یاحلوم” یونٹ میں دو سرنگیں اور قابض فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں میں ایک بارودی سرنگیں پھنسایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے مجاہدین نے مرکز میں واقع شہر تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کی۔‘‘
انہوں نے انکشاف کیا کہ بریگیڈز نے ہیڈ کوارٹر، کمانڈ سینٹرز اور دیگر اسرائیلی فوجی مراکز کو دیسی ساختہ ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ القسام کے جوانوں نے اسرائیلی فوجیوں کو سرنگ کے اندر محصور کرکے دھماکے سے اڑادیا۔ یالوم بریگیڈز کے اسرائیلی اہلکاروں اور دفاعی آلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں القسام مجاہدین کی دشمن کے فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے مناظر نشر کیے ہیں۔
یہ مناظر قابض فوجیوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں مزاحمتی کارکنوں کی بہادری اور حوصلے کو ظاہر کرتے ہیں۔