غزہ: مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت
شیعہ نیوز: غزہ ميں صیہونی فوجیوں کے جانی نقصان میں اضافہ، صیہونی میڈیا نے ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی خبردی ہے۔
فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں استقامتی فلسطینی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
صیہونی فوج نے اتوار کو بھی استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔
اس سے پہلے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے غزہ میں ایک صیہونی ہیلی کاپٹر کے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ کے مجاہدین نے اتوار کو گھات لگاکے انجام دی جانے والی ایک کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی اور ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کبھی عام اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ نہیں بناتا، اسرائیلی کارکن نے پول کھول دی
اسی طرح حزب اللہ لبنان نے بھی اس سے پہلے دو الگ الگ بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ پائیدار فلسطینی قوم کی حمایت اور جنوبی لبنان کی دیہی بستیوں پر صیہونی دشمن کے حملوں کے جواب میں اتوار کو شمالی مقبوضہ فلسطین کی المنارہ اور شتولا نامی صیہونی کالونیوں پہر مناسب اسلحے سے حملے کئے گئے۔
اسرائیلی فوج نے بھی اتوار کو جنگ غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک اس کے 689 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ان میں سے 329 اسرائیلی فوجی غزہ میں زمینی جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کی جنگ میں اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد نہیں بتاتی۔
خود صیہونی بھی اپنی فوج اور حکومت کے اعلان کردہ اعدادوشمار پر یقین نہیں کرتے۔
بہت سے صیہونی ابلاغیاتی ذرائع بھی اس حوالے سے سخت سنسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت اندرونی ردعمل کے خوف سے اپنی فوج کے جانی نقصانات کے صحیح اعدادوشمارجاری کرنے سے گریز کرتی ہے۔
بعض صیہونی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو سرکاری اعدادوشمار میں بتائی جاتی ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنے اسپتالوں کو ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کا اعلان حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کریں۔