مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے کمانڈروں کی شہادت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کےعلاقے غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں دو اہم کمانڈروں کی فضائی حملوں کی شہادت کو قابض صیہونی دشمن کی طرف سے اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ دشمن کو اس جارحیت کی سزا ضرور ملے گی۔

اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور دمشق میں جماعت کے کمانڈورں کو بزدل صیہونی دشمن نے فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔ صیہونی دشمن کی اس ننگی جارحیت کا جلد اور سبق آموز جواب دیا جائےگا۔ اسلامی جہاد اپنے کمانڈروں کی شہادت کو فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

موصولہ بیان میں اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے جرائم کی ذمہ داری تسلیم کرنا ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی دشمن نے غزہ اور دمشق میں جماعت کے کمانڈروں پرحملے کرکے انہیں شہید کرنے کے بزدلانہ عمل سے اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔ فلسطینی تمام آزادی پسند قوتیں مل کر دشمن کی اس جارحیت کا جواب دیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جہاد فلسطینی قوم کے حقوق اور آزادی کے حصول کے اپنی آئینی، قومی، قانونی، اخلاقی اور دفاعی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے اپنی جارحیت میں تمام حدیں پارکردی ہیں اور اس نے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔ صیہونی ریاست اس وقت بد ترین داخلی بحران کا شکار ہے اور اس نے اس بحران کو غزہ کی پٹی پرجنگ مسلط کی طرف موڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ کل منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کرکے القدس بریگیڈ کے کمانڈر بہا ابو العطاء کو شہید کردیا تھا۔ کل صبح ہی کی ایک دوسری کارروائی میں بزدل صیہونی دشمن نے سرحد پار سے شام میں ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے ایک دوسرے کمانڈر کو شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button