مشرق وسطی

غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی باعث بنی، قاہرہ

شیعہ نیوز: ایک باخبر ذریعے نے صہیونی میڈیاکو بتایا کہ قاہرہ میں جاری مذاکرات فلاڈیلفیا کوریڈور کے بارے میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے باعث ناکام ہوئے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی شام میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر بمباری، متعدد دہشت گرد ہلاک

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ قاہرہ مذاکرات میں فلاڈیلفیا محور کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

ان ذرائع نے آگاہ کیا کہ اسرائیل نے فلاڈیلفیا راہداری میں اپنی افواج کو کم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن مصری اور فلسطینی فریق اس محور سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلاء پر اصرار کرتے ہیں۔

باخبر ذرائع نے صورت حال کو انتہائی پیچیدہ قرار دیتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ اگر نیتن یاہو لچک نہیں دکھاتے ہیں تو کوئی جنگ بندی معاہدہ انجام نہیں پائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button