دنیا

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے، بائیڈن

شیعہ نیوز: غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے اندھے حامی امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگبندی معاہدے کے مذاکرات کے بارے اپنے تازہ بیانات میں دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہار نہیں مانیں گے کیونکہ غزہ میں جنگبندی کا معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب قبل ازیں جوبائیڈن نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ یہ معاہدہ جاری ہفتے کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی گذشتہ شام اس بات پر تاکید کی تھی کہ وہ غزہ میں جنگبندی کی امریکی تجویز کے خلاف ہے کیونکہ مجوزہ منصوبہ غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تمام شرائط کے ساتھ پوری طرح سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یہ منصوبہ جنگ کے مکمل خاتمے پر زور نہیں دیتا حماس کا کہنا تھا کہ ہم نے قطری و مصری ثالثوں کی کوششوں اور اپنی قوم کے خلاف جاری جارحیت کو روکنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے کسی معاہدے تک پہنچنے کی تجاویز کا مکمل ذمہ داری کے ساتھ جواب دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button