غزہ جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
شیعہ نیوز: ایک امریکی اخبار نے عرب ثالثوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کے نتیجے میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی مذاکرات اپنے آخری دنوں میں تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی بند ہوگئی
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حکومت اپنی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے حماس سے صیہونی یرغمالیوں کو چھڑانے پر اصرار کر رہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ معاہدے میں گزشتہ موسم بہار سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور قیدیوں کے حوالے سے فریقین کے مطالبات میں گہری خلیج موجود ہے۔
مذکورہ امریکی اخبار نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی اسرائیل اور حماس ایک بار پھر مذاکرات کی طرف لوٹ آئیں گے۔