دنیا

غزہ میں جنگ بندی، امریکی صدر جوبائیڈن نے تفصیلات جاری کردیں

شیعہ نیوز: امریکی صدر نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سوشل میڈیا پر حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان مجوزہ معاہدے کے مراحل کے بارے میں تفصیلات جاری کردی ہیں۔

صدر جوبائیڈن کی طرف سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ تین مراحل پر مشتمل ہوگا

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، علی باقری کنی

پہلا مرحلہ

مکمل جنگ بندی

غزہ کی کثیر آبادی والے علاقوں سے صہیونی فورسز کا انخلاء

بعض صہیونی یرغمالیوں کی رہائی اور لاشوں کی واپسی

فلسطینی سویلین کی غزہ میں اپنے گھروں میں واپسی

انسانی امداد میں اضافہ

دوسرا مرحلہ

باہمی اختلافات کو مستقل ختم کرنا

باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے ماحول سازی

تیسرا مرحلہ

غزہ کی تعمیر نو کے لئے منصوبہ بندی

ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشوں کو اہل خانے کے حوالے کرنا

امریکی صدر کی اس تجویز پر صہیونی وزیراعظم نے ردعمل میں کہا ہے کہ جنگ بندی نہیں ہوگی البتہ اس تجویز کو اہم مثبت نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے صدر جوبائیڈن کی اس تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ امریکہ کا مذکورہ موقف اور عالمی برادری کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی پر زور دینا فلسطینی عوام کی استقامت اور جرائت کی دلیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button