مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ ایک حقیقی جہنم بن چکا ہے، یونیسف

غزہ ایک حقیقی جہنم ہے، اور اس کی حالت ہر گھنٹے کے ساتھ مزید خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے غزہ کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو انتہائی ناکافی قرار دیا اور کہا کہ غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید یا زخمی ہو چکے ہیں

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کے ترجمان برائے فلسطین نے کہا کہ غزہ ایک مجسم جہنم بن چکا ہے اور اس کی صورت حال ہر لمحہ بگڑتی جا رہی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ابو خلف نے ہفتہ کے روز تاکید کر کے کہا کہ یہ دور غزہ میں خواتین اور بچوں کے لیے سب سے بدترین دور ہے۔ الجزیرہ نیوز نیٹ ورک نے ابو خلف کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ غزہ ایک حقیقی جہنم ہے، اور اس کی حالت ہر گھنٹے کے ساتھ مزید خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے غزہ کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو انتہائی ناکافی قرار دیا اور کہا کہ غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی اونروا کے کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی نے بھی گزشتہ شب اعلان کیا کہ اسرائیل نے حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔ لازارینی، جو مقبوضہ علاقوں میں انسانی صورتحال پر نظر رکھنے والے اعلیٰ ترین حکام میں سے ایک ہیں، نے اس اقدام کو عصر حاضر کی جنگوں کی تاریخ میں بے مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف میڈیا سنسرشپ نہیں بلکہ دنیا تک سچ پہنچانے پر مکمل پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الاقصیٰ پر تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر، وقت کی ریت تیزی سے ہاتھوں سے پھسل رہی ہے

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں صحافیوں کی غیر موجودگی، حقیقت کو مسخ کرنے، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور بالآخر مظلوموں کی انسانیت کو مٹا دینے کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔

لازارینی نے عالمی رائے عامہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں اور کہا کہ دنیا کو جاننا چاہیے کہ شہریوں پر کیا گزر رہی ہے، اور یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب آزاد صحافیوں کو وہاں جا کر رپورٹنگ کی اجازت دی جائے۔ ابو خلف نے یہ بھی کہا کہ اس وقت غزہ میں کوئی فعال انسانی تنظیم نہیں ہے جس کی وجہ سے غذائی قلت بالخصوص بچوں میں پھیل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button