مشرق وسطی

غزہ کبھی ہتھیار نہ ڈالے گا، حماس کا اعلان

شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے قیام اور بھرپور مزاحمت کے جاری رہنے پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس نے اعلان کیا کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور حماس کی جانب سے ہتھیار ڈال دینے کے بارے نیتن یاہو کا دعوی، گہری نفسیاتی شکست کی نشاندہی کرتا ہے، زمینی حقائق کی نہیں!! عرب چینل المیادین کے مطابق حماس نے اعلان کیا کہ غزہ کبھی ہتھیار نہ ڈالے گا جبکہ مزاحمت، بالکل ویسے ہی کہ جیسے اس نے نئی مساوات کو مسلط کیا ہے، اپنی شرائط بھی عائد کرے گی! حماس نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کو فوجی کارروائیوں کے ذریعے واپس لینے میں اپنی "ذلت آمیز شکست” پر مبنی قابض صیہونی دشمن کے برملاء اعتراف کے بعد، اب یہ امر مکمل طور پر واضح ہو چکا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ "مزاحمت کے ساتھ سنجیدہ معاہدہ” ہے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button