مشرق وسطی

غزہ، اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن شہید، متعدد خواتین اور بچے زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کرکے اسماعیل ہنیہ کی بہن کو شہید کردیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ پر حملے کے دوران حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن شہید ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر حملے کی صورت میں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو آگ لگادیں گے، عصائب اہل الحق

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کے حملوں کی وجہ سے اب تک بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button