
دنیا
غزہ: رفح پر اسرائیلی حملہ، عالمی عدالت کا اظہار تشویش
شیعہ نیوز: عالمی عدالت کے پر پراسیکیوٹر نے جنوبی غزہ میں صہیونی فورسز کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان نے غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح پر صیہونی فورسز کی جارحیت اور فلسطینی شہریوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ کے انسانی بحران کا ذمہ دار ہے، اسٹیفن ڈوجارک
جنوبی افریقہ کی شکایت پر عالمی عدالت نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ دیا تھا تاہم اس کے باوجود غزہ میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سات ہزار فلسطینی بچے اپنے سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں۔