مشرق وسطی

غزہ میں حماس کے مراکز پر اسرائیلی فوج کی بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اعلان کے مطابق فوجی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا جن میں ایک عسکری کمپاؤنڈ شامل ہے۔

ترجمان افیخائے ادرعے نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جاسوس طیارے نے غزہ کے جنوب میں ’’عين جالوت‘‘ کے مقام پر چار میزائل داغے۔ اس کے علاوہ غزہ پٹی کے شمال میں بھی ’’عسقلان‘‘ کے مقام کو دو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں زرعی اراضی پر دو میزائل داغے گئے۔

نمائندے نے حملوں میں مادی نقصان کی تصدیق کی تاہم کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button