مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، متعدد زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے حق واپسی مارچ کے تسلسل کو فلسطینی جد و جہد کی تاریخ میں بے مثال قرار دیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعے کی شام غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ہفتہ وار گرینڈ واپسی مارچ میں شریک پرامن لوگوں پر صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے حق واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان پر زہریلی آنسو گیس کے گولے بھی داغے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔

اس ہفتے کے حق واپسی مارچ کا عنوان فلسطین ہمیں متحد کرے گا اور بیت المقدس ہمارا دارالحکومت ہے، رکھا گیا تھا۔

تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک یہ فلسطینیوں کا مسلسل چوارسی واں ہفتہ وار حق واپسی مارچ تھا۔

دوسری جانب حماس کے سینیئر رکن حسام بدران نے حق واپسی مارچ کو فلسطینیوں کی جدوجہد کی تاریخ میں بے مثال قراردیا ہے۔ حسام بدران کا کہنا تھا کہ حق واپسی مارچ کے نام سے جاری مظاہرے فلسطینی کاز کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ادھر جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما محمد حمید نے بھی کہا ہے کہ تمام تر بندشوں اور محاصرے کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت نے اچھوتی مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام طویل عرصے سے جاری محاصرے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر مشکلات اور مصائب برداشت کرنے کے باوجود صیہونی حکومت کے خلاف تحریک مزاحمت کی بھرپور طریقے سے حمایت کر رہے ہیں جو اپنی مثال آپ ہے۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغازکیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔ اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک تین سو تیس سے زائد فلسطینی شہید اورکم سے کم بتیس ہزارزخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button