مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، شہداء کی تعداد 32 ہوگئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ منگل کی صبح سے جاری اس وحشیانہ کارروائی میں اب تک 32 فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے یں۔

شام تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

منگل اور بدھ کے ایام میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر 90 زمینی اور فضائی حملے کیے جن میں 26 فلسطینی شہید اور 90 زخمی ہوگئے تھے۔ منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے مقامی کمانڈر بہا ابو العطاء اور ان کی اہلیہ شہید جب اور ان کے تین بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آج جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون طیارے کی مدد سے خان یونس میں مسجد نور کےقریب ایک میزائل گرایا، رات گئے دیر البلح میں فلسطینیوں کے قتل عام میں چھ فلسطینی شہید اورایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button