مشرق وسطی
غزہ میں صیہونی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپرد خاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کو سپرد خاک کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان احمد محمد عبداللہ القرا کو گذشتہ شب صیہونی فوج نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کو آج اس اتوار کے روز اس کے آبائی علاقے خان یونس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اس موقع پر ہزاروں فلسطینیوں نے شہید کے جنازے میں شرکت کی۔ انہوں نے صیہونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینی مزاحمت کے حق میں نعرے لگائے۔
ادھر فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام 23 سالہ فلسطینی احمد محمد القرا کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔