دنیا

غزہ کی تعمیرنو کے لیے 80 سال درکار ہیں ، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: غزہ میں صیہونی جارحیت میں ہونے والی تباہی اور اس کی تعمیر نو کے بارے میں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ کی تباہی کے تناظر میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر گزشتہ تنازعات کے بعد تعمیر نو کے رجحانات کی پیروی کی جائے تو غزہ میں گھروں کی تعمیر نو کا عمل اگلی صدی تک، جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایوان نمائندگان میں صیہونیوں کے حق میں بل منظور

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی تقریباً سات ماہ سے جاری بمباری سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جس سے غزہ میں گنجان آبادی کی بہت سی اونچی اونچی عمارات، ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

فلسطینی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے جنگجوؤں کے مہلک حملوں سے شروع ہونے والے تنازعہ میں تقریباً اسّی ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور بالکل کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button