
غزہ، غذائی اشیا کے منتظر فلسطینیوں کوصیہونی فوجیوں نے گولیوں سے بھون ڈالا، 22 شہید
شیعہ نیوز: صیہونی فوجیوں نے منگل کی صبح کو ایک بار پھر، امدادی اسٹیشنوں پر غذائی اشیا کے منتظر فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے نام نہاد امدادی اسٹیشنوں پر 22 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کیا جبکہ 120 نہتے شہری زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے باضابطہ طور پر “یونیسکو” سے نکلنے کا اعلان کردیا
باخبر ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حکومت اپنے اس رویہ میں شدت لا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی حکومت نے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال ادویات اور ایندھن کی قلت پھیلا کر اور شہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرکے غزہ کے فلسطینیوں کو جبری طور پر کوچ کرانا چاہتی ہے۔
عالمی اداروں کے مطابق، غزہ میں حالات انتہائی بحرانی ہیں اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اشیائے خورد و نوش، ادویات اور ضروری امدادی سامان سے لیس سیکڑوں ٹرک، اردن اور مصر میں فلسطین کی سرحد پر داخل ہونے کی اجازت کے منتظر کھڑے ہیں۔