مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پر بمباری نے خطے کی صورتحال کو مزید ابتر بنادیا ہے:ظریف

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم میں شدت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

بدھ کو دمشق پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ عالمی یوم قدس کے بعد سے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی اور مقبوضہ علاقوں میں غیر معمولی واقعات پیش آرہے ہیں اور غزہ پر بمباری نے خطے کی صورتحال کو مزید ابتر بنادیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے شام کو مزاحمتی بلاک کا پیشرو ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطہ اس وقت خاص صورتحال سے گز ر رہا ہے۔

اپنے دورے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طے پایا تھا کہ شام میں انتخابات سے قبل اس ملک کا دورہ اور شامی حکام سے اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button