مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں اور ڈرون نے غزہ پٹی پر ایک بار پھر جارحیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔ اس حملے کے بعد شمالی غزہ پٹی سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے متعدد اہداف پر بمباری کی گئی جس کےنتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

غزہ پٹی پر اسرائیلی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی پرواز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غزہ پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کے باعث یہاں کے شہریوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button