مشرق وسطی

غزہ پر صیہونی جارحیت ’’دہشت گردی‘‘ ہے۔ الازہر فاؤنڈیشن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مصر میں عالم اسلام کے معروف ادارے الازہر فاؤنڈیشن  نے غزہ پٹی پر صیہونی حملوں کو ’’ دہشت گردی ‘‘ قرار دیا ہے۔

الازہر نے اسرائیل کے حملوں اور ان میں فلسطینی عوام کو نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دینے کی وحشیانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

الازہر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مرتکب جرائم روز بروز اس خونی چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں جو انسانیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہر خشک و تر کو روند ڈالنے میں مصروف ہے۔

مصری ادارے نے باور کرایا کہ یہ کارستانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ عالمی برادری اور متعلقہ باڈیز ان جرائم کو رکوانے کے لیے انسانی موقف اپنائیں۔

الازہر فاؤنڈیشن نے عرب اور اسلامی ممالک کے علاوہ دنیا کے تمام منصفین اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ان کی مزاحمت کو سپورٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button