دنیا

غزہ پٹی کے بچوں کے ویکسین سے محروم ہونے کا خطرہ ہے، یونیسیف

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بچے جو گذشتہ 7 اکتوبر سے مسلسل اسرائیلی بمباری کا شکار ہیں ویکسین سے محروم ہونے اور بیماریوں کے انفیکشن میں اضافے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

یونیسیف نے پیر کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں 16,000 سے زائد بچوں کو معمول کی ویکسین سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

یونیسیف نے خبردار کیا کہ ان بچوں کو نمونیا اور پولیو جیسی سنگین بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف اور اس کے شراکت داروں نے گذشتہ دسمبر میں ویکسین کی 962,550 خوراکیں فراہم کیں اور یہ ویکسین اس وقت غزہ کے بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے، جس کے نتیجے میں پیر تک "26,637 شہید اور 65,387 زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button