مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار کا بڑا بیان

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس کی ایک آنکھ جنوبی لبنان اور دوسری غزہ پر ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار شیخ قاوؤق کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ غزہ اور فلسطینی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کو تھکا دینے والی صورت حال کا سامنا ہے اور دو مہینے گزرنے کے بعد بھی وہ غزہ کی جنگ میں اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی منتقلی ناقابل قبول ہے، مصر کی اسرائیل کو جنگ کی دھمکی

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاوؤق نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی موجودہ جنگ کے بارے میں کہا کہ مزاحمت ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے جو لبنان کی عزت، خود مختاری اور اس کے دشمنوں کے خلاف عوام کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

شیخ قاوؤق نے کہا کہ آج کسی بین الاقوامی ادارے یا سلامتی کونسل وغیرہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج لبنان اور اس کی سرزمین اور غزہ کو مزاحمت کی حکمت عملی کے علاوہ کسی اور راستے سے محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل مزاحمت اور اس کے اندازوں کے حق میں ہے۔

حزب اللہ کے سینئر رہنما نے کہا کہ جنوبی لبنان میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ صیہونی دشمن کی جنگ ہے اور اس نے اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button