اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت بلتستان، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے شیڈول میں توسیع

عوام کے جائز مطالبات اور مسائل کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے شیڈول میں توسیع کا فیصلہ کیا تاکہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں مکمل کیے جاسکیں

شیعہ نیوز: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے کے تمام دسویں اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں حلقہ بندی اور دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے جاری شیڈول میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن اتھارٹی کو معاشرے کے مختلف طبقوں، بشمول سیاسی جماعتوں، ووٹرز اور عام عوام کی جانب سے متعدد درخواستیں اور شکایات موصول ہوئیں، جن میں انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندی (Delimitation) اور دیگر انتظامی امور پر نظرثانی اور شکایات کے ازالے کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بتایا جائے کہ ہم کب تک جنازے اٹھاتے رہیں گے، کاظم میثم

عوام کے جائز مطالبات اور مسائل کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے شیڈول میں توسیع کا فیصلہ کیا تاکہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں مکمل کیے جاسکیں۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ حلقہ بندی سمیت دیگر انتظامی امور کو موثر اور جامع طریقے سے مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی طبقے کی حق تلفی نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button