پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جی بی کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے گلگت بلتستان میں شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی بی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے امکانات واضح ہیں، جی بی کے عوام کی طرف سے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار وزیراعظم کی طرف سے آئینی صوبے کے قیام کے وعدے پر کیا گیا، حکومت کی تشکیل کے بعد جی بی کی آئینی حیثیت واضح کرنے کے لئے عوام سے کئے گئے عہد و پیماں پر عمل ہونا چاہیئے۔

علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو طب اور تعلیم کی جدید سہولتوں سمیت روزگار فراہم کرکے ان کی دیرینہ مشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کامیاب امیدوار میثم کاظم علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی تہتر سالہ محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button