مشرق وسطی

ایرانی عوام کا ہر ووٹ دشمن کے منہ پر زور دارطمانچہ ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے ایرانی پارلیمنٹ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کا ہر ووٹ دشمن کے منہ پر ایک زوردار اور مضبوط طمانچہ ہوگا۔ مہر کے مطابق جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ میدان میں موجود رہ کر دشمن کو مایوس کیا ہے اور ایرانی عوام  جمعہ کو بھی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم شہیدوں کے پرچم کو ہمیشہ بلند اور سرافراز رکھے گی۔ مہر کے مطابق میجر جنرل سلامی نے کہا کہ شہیدوں نے اپنا خور دیکر اسلامی نظام کو تحفظ عطا کیا اور ہم ان کے خون کی حفاظت اور ان کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button