مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنرل اسماعیل قاآنی کا شام کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے شمال مغربی شام کے صوبہ حلب پہنچے۔

قدس فورس کے سربراہ نے حلب کے متاثرہ زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے میں مشغول ایرانی ریسکیو ٹیموں کی نگرانی کی۔

حلب میں ایرانی قونصل جنرل سلمان نواب نوری نے امدادی کاموں کے حوالے سے اعلان کیا کہ حلب میں ملبہ ہٹانے کے لئے ایران کے 15 انجینئرنگ یونٹس شامی دستوں، الحشد الشعبی اور اسلامی مقاومتی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ایرانی ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ دس ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور نرسز کے عملے کے ساتھ حلب کے لوگوں کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی عرب اور امریکہ کی یمن پر جارحیت کے نتیجے میں کینسر کے مریض بچوں میں اضافہ

آج بدھ کی شب انسانی ہمدردی کی بنا پر شامی زلزلہ متاثرین کے لئے ایران کا چوتھا ہوائی جہاز امدادی سامان لے کر حلب ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

حلب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سلمان نواب نوری نے ایک انٹرویو میں میڈیا کو اس طیارے کے حوالے سے بتایا کہ شامی عوام کے لئے امدادی سامان لیے ایران کا چوتھا کارگو طیارہ حلب کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کھجوریں، چاول، مچھلی کے ٹِن، میکرونی اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے شام میں آنے والے حالیہ شدید زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے تین طیارے امدادی سامان لے کر پہنچ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button