اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنٹرول لائن کے علاقوں کی زمینی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملکی ترقی کے حکومتی دعوے اخباری بیان اور جلسوں تک محدود ہیں

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں سے بھی بات چیت کی اور جوانوں کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی اہم ہے، مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button