پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

طالبان کو عام معافی جبکہ تحریک جعفریہ بدنام زمانہ لسٹ میں یہ ہے ریاست مدینہ ؟

شیعہ نیوز:تحریک طالبان پاکستان(TTP)کوجن کے بارے میں آپ بہت کچھ کہتے رہے جو ریکارڈ پر ہے عام معافی دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
اِدھر
جنہوں نے مسلسل آئین و قانون کی بالادستی و نفاذ کی بات کی ،اتحاد و اتفاق اور امن وبھائی چارے کے لئے عملی اقدامات کیے، انہیں تسلسل سے بدنام زمانہ سیاہ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے،تحریک جعفریہ پاکستان کےخلاف سرکاری ریفرنس کو لاحاصل اور بے ثمر قرار دینے کے واضح فیصلے اور متعددو مسلسل یاددہانیوں کے باوجود بدنام زمانہ سیاہ لسٹ سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا رہا۔
کیا یہی ہے ریاست مدینہ ماڈل جس کا نعرہ لگایا جا رہا ہے؟ ۔کیا یہی ہے اتباع رسول جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے؟۔اگر یہی ریاست مدینہ کا ماڈل ہے اور یہی اتباع رسول ہے تو ۔۔۔۔
فعلیٰ ہذا الاسلام السلام
یہ تضاد اور۔۔۔۔۔ کیوں؟؟؟

دفترعلامہ ساجد علی نقوی
مورخہ 12 اکتوبر 2021ئ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button