مشرق وسطی

جنرل باقری کا صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر سانحے کی جانچ پڑتال کا حکم جاری

شیعہ نیوز: مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ایک اعلی سطحی وفد کو صدر کے ہیلی کاپٹر سانحے کی جانچ پڑتال کے لئے تعینات کردیا۔

ہردل عزیز، باصلاحیت اور محنتی صدر اور عالم مجاہد سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگيڈیئر جنرل محمد باقری نے پیر کی صبح کو جنرل علی عبداللہی کو حکم دیا کہ شہری اور فوجی ہوابازی کے فنی ماہرین کے تعاون سے اس افسوسناک حادثے کی جامع تحقیقات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : آذری عوام کا اپنے محبوب صدر رئیسی کو آخری الوداع، ایک غم دراز کہ جس کی کوئی انتہا نہیں

رپورٹ کے مطابق، اس ٹیم نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر انویسٹیگیشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی تفصیلات کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔

یاد رہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی ایران اور آذربائیجان کے مابین ڈیم کے ایک منصوبے کا افتتاح کرکے تبریز شہر لوٹ رہے تھے جہاں ان ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا۔ اس واقعے میں صدر مملکت، وزیر خارجہ، تبریز شہر کے امام جمعہ، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور صدر رئیسی کے محافظوں کے ہیڈ اور پائلٹس کی ٹیم نے جام شہادت نوش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button