
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری کی مزار قائد پر حاضری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور ان سے عقیدت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران جمعہ کے روز کراچی میں بانی پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں امریکیوں کی پاکستان میں مشکوک سرگرمیاں
اس موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر تعینات پاکستانی فوج کے اعزازی دستوں نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
کراچی میں تعینات ایرانی کونسلر جنرل نوریان اور دوسرے سفارتی عہدیدار بھی اس موقع پر ایران کے آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔